ہندو انتہا پسندی کے خلاف روشن خیال فورس تیار کی جائے کمل ہاسن

کمل ہاسن کا ریاست کرناٹک میں مسلم طلبہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر اظہار افسوس

بھارتی اداکاراؤں نے بھی واقعے کی شدید مذمت کی اور اسے بھارت کے خلاف سازش قرار دے دیا (فوٹو انٹرنیٹ)

کراچی:
بھارت کے سینئر اداکار اور سیاست دان کمل ہاسن نے ہندو انتہا پسندی کے خلاف روشن خیال فورس کے قیام کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی اداکار اور سیاست دان کمل ہاسن نے ریاست کرناٹک میں باحجاب طالبہ کو ہراساں کرنے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے 'روشن خیال فورس' کے قیام کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تامل ناڈو میں ایسے کسی بھی کام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

کمل ہاسن نے کہا کہ ایک معصوم طالبہ کو ہراساں کرنا کسی صورت قبول نہیں ہے، ریاست تامل ناڈو میں روشن خیال فورس نہ صرف ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنائے گی بلکہ ہم لوگوں کی سوچ بھی بھی تبدیل کریں گے۔
Load Next Story