لینڈ ایكویزیشن ریكارڈ كو ڈیجیٹلائز كرنے سے فرسودہ پٹواری نظام سے نجات مل سكتی ہے گورنر بلوچستان

مربوط نظام كو یقینی بنانے کیلئے سركاری افسران اور ملازمین كے استعدادكار كو بھی بڑھانا اشد ضروری ہے، سید ظہوراحمد


ویب ڈیسک February 09, 2022
انہوں نے کہا کہ لینڈ ایكویزیشن ریكارڈ كو ڈیجٹلائزكرنے سے روایتی طریقہ كار اور فرسودہ پٹواری نظام سے نجات مل سكتی ہے—فوٹو: ٹوئٹر اکاؤنٹ

QUETTA: گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے كہا كہ جب تک تمام سركاری اداروں اور محكموں كے انتظامی ڈھانچے كو كمپیوٹرائز نہیں كیا جائے گا اس وقت تک عوام گوں نا گوں مشكلات میں الجھتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لینڈ ایكویزیشن ریكارڈ كو ڈیجٹلائزكرنے سے روایتی طریقہ كار اور فرسودہ پٹواری نظام سے نجات مل سكتی ہے،اراضی كے حصول اور قیمت كا درست تعین كرنے کے لیے ہمیں فوری طور پر چند مخصوص افراد كے مفادات كے سلسلہ كو ختم كرنا ہوگا۔

گورنر بلوچستان نے کہا کہ شفاف اور مربوط نظام كو یقینی بنانے کے لیے سركاری افسران اور ملازمین كے استعدادكار كو بھی بڑھانا اشد ضروری ہے۔

سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے كہ اداروں اور محكموں كو كمپیوٹرائز كیے بغیر اچھی طرز حكمرانی كے خواب كو شرمندہ تعبیر نہیں كیا جا سكتا، روایتی پٹواری نظام كو مكمل طور پر ملیامیٹ كرنے سے ہی شفافیت اور جوابدہی كو سچی بنیادیں بھی فراہم ہوجائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔