شمالی وزیرستان میں فورسز سے مقابلے میں دہشت گرد ہلاک آئی ایس پی آر

ہلاک دہشت گرد عرفان عرف ابو دردا سیکیورٹی فورسز کے خلاف جرائم میں ملوث تھا، پاک فوج


ویب ڈیسک February 09, 2022
آئی ایس پی آر کے مطابق واقعہ 8 اور 9 فروری کی درمیانی شب کو پیش آیا—فائل فوٹو

LONDON: شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دہشت گرد ہلاک ہوگیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق واقعہ 8 اور 9 فروری کی درمیانی شب کو پیش آیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد عرفان عرف ابو دردا ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ، بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا، ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد عرفان ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان جیسے جرائم میں ملوث تھا جبکہ مقامی افراد نے علاقے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔