پشاور میں خاتون کے سر میں کیل ٹھونکنے کے کیس میں اہم پیشرفت

پولیس نے متاثرہ خاتون کے خاندان کا سراغ لگا لیا


ویب ڈیسک February 09, 2022
جعلی پیر نے بیٹے کی خواہش مند خاتون کی منت پوری کرنے کے لیے سر میں کیل ٹھونک دی تھی (فوٹو ایکسپریس)

NEW YORK: خیبرپختونخوا پولیس نے خاتون کے سر میں کیل ٹھونکنے کے کیس میں اہم پیشرفت حاصل کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کے خاندان کا سراغ لگا لیا۔

سی سی پی او عباس احسن نے کیس کی پیشرفت کے حوالے سے بتایا کہ انکوائری ٹیم کو متاثرہ خاتون کے خاندان تک رسائی حاصل ہوئی اور شوہر سے رابطہ بھی ہوچکا ہے، متاثرہ خاتون کا شوہر شہر سے باہر ہے جسے فوری پشاور طلب کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال رسید میں متاثرہ خاتون کا نام باز گل درج ہے جبکہ گھر کا پتہ موجود نہیں ہے، مبینہ طور پر خاتون کسی رشتے دار کے گھر پر مقیم ہیں جس کو تلاش کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: جعلی پیر نے بیٹے کی خواہش مند حاملہ خاتون کے سر میں کیل ٹھونک دی

سی سی پی او کے مطابق ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی کہ خاتون کے تین بچے ہیں جن میں دو بیٹے ایک بیٹی ہے، جن کی عمریں بالترتیب 9 سال، تین سال اور دو سال ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کی مکمل اور شفاف انکوائری کی جا رہی ہے، جس میں کل تک اہم پیش رفت متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں