24 سال بعد ٹیکس معاملہ کھولنے کی ایف بی آر درخواست خارج

1998کا معاملہ اب کیسے سن سکتے ہیں؟ آپ کی کوتاہی سے تاخیر ہوئی، چیف جسٹس


Numainda Express February 10, 2022
نایاب عمرانی کے اہلخانہ کے متعلق کیس میں فریقین کے وکلا سے تحریری معروضات طلب۔ فوٹو: فائل

لاہور: سپریم کورٹ نے 24 سال بعد ٹیکس معاملہ کھولنے سے متعلق درخواست خارج کر دی۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ 1998 کے ٹیکس معاملے کو کیسے سن سکتے ہیں؟ 24 سال گزر چکے ہیں اب معاملہ کیسے ریونیو اتھارٹی کو بھیج دیں؟

درخواست گزار کمشنر ان لینڈ ریونیوکے وکیل نے کہا کہ وکیل کے استعفیٰ کی وجہ سے ہائیکورٹ نے عدم پیروی پر کیس خارج کردیا تھا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہائیکورٹ نے آپ کی درخواست کو زائد المیعاد ہونے پر خارج کیا، 24 سال گزر گئے ہیں، ٹیکس قوانین بدل چکے ہیں، آپ کی کوتاہی کی وجہ سے معاملہ تاخیر کا شکار رہا، وکیل کے الگ ہونے بعد کیس کی پیروی کرنا آپ کی ذمے داری تھی۔

عدالت نے اپنے حکم میں قرار دیا کہ درخواست گزار اپنے دلائل سے عدالت کو مطمئن نہ کرسکے، کیس کی بروقت پیروی کے لیے درخواست گزار کو اقدامات کرنے چاہیے تھے۔

عدالت نے نایاب عمرانی کے اہلخانہ کے متعلق از خود نوٹس کیس میں فریقین کے وکلا سے تحریری معرضات طلب کرلیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں