منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

عدالت نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کو 18 فروری کو طلب کرلیا


ویب ڈیسک February 10, 2022
عدالت نے ملزمان کو 18 فروری کو فرد جرم کے لیے طلب کیا ہے۔

لاہور کی خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت پر فرد جرم عاٸد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انہیں عدالت طلب کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل نے شوگر کاروبار کے ذریعے منی لانڈرنگ کے کیس کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم عاٸد کرنے کے لیے طلب کرلیا۔

عدالت نے ملزمان کو 18 فروری کو طلب کیا ہے جس میں ان پر منی لانڈرنگ کے جرم میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |