جامعہ کراچی کے اساتذہ نے 10 روز سے جاری تدریسی بائیکاٹ ختم کردیا

محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے وضاحتی خط جاری کردیا


Safdar Rizvi February 10, 2022
اساتذہ جامعہ کراچی میں تدریسی بائیکاٹ ختم کرکے کلاسز میں چلے گئے فوٹوفائل

ISLAMABAD: محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی جانب سے وضاحتی سرکلر جاری کیے جانے کے بعد جامعہ کراچی کے اساتذہ نے گزشتہ 10 روز سے جاری تدریسی بائیکاٹ اور احتجاج ختم کردیا۔

اساتذہ کی جانب سے احتجاج ختم کرنے اور تدریس بحال کرنے کا اعلان سامنے آگیا ہے اس بات کا فیصلہ آج جمعرات کو اساتذہ کے اجلاس عمومی میں کیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ 31 جنوری کو ملتوی اساتذہ کے سلیکشن بورڈ فوری کرائی جائیں۔

اس سے قبل جامعہ کراچی سمیت سندھ کی جامعات کے اساتذہ کی جانب سے جاری احتجاج کے بعد محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے اپنے گزشتہ مراسلے کے ذیل میں ایک وضاحتی سرکلر جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ یکم فروری کو جامعات کی جانب سے جاری سرکلر دراصل ایسی یونیورسٹیز کے حوالے سے تھا جہاں ابھی قانون سازی کا عمل تیاری کے مرحلے میں ہے۔

سرکلر میں مزید کہا گیا کہ وہاں ریگولیشن اور تقرریوں کے قوانین، پروموشن، تدریسی و غیر تدریسی عملے کی سروسز ابھی فریم کیے جارہے ہیں۔ زیادہ تر جامعات اپنے اسٹیٹس اور ریگولیشن فریم کرچکی ہیں جبکہ کچھ جامعات نے یہ رولز دیگر یونیورسٹیز یا حکومت سے لیے ہیں لہذا وہ جامعات جو اپنے ریگولیشن پہلے ہی فریم کرچکے وہ متعلقہ اجلاسوں، سلیکشن بورڈ، سینڈیکیٹ اور سینیٹ کے دوران ان رولز پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کریں باقی جامعات اپنے رولز ڈرافٹ کرکے اس کی مجاز اتھارٹی سے منظوری لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں