سعودی عرب میں ائیرپورٹ پرحوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ناکام 4 افراد زخمی

حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنانے کی کارروائی کے دوران 4 افراد زخمی ہوئے


ویب ڈیسک February 10, 2022
سعودی شہریوں کی حفاظت کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے،عرب اتحاد

PESHAWAR: سعودی عرب میں عرب اتحاد نے ابھا ائیرپورٹ پرحوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق عرب اتحاد نے سعودی عرب میں ابھا ائیرپورٹ پرحوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا۔ عرب اتحاد نے مسلح ڈرون کوہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ کردیا۔ کارروائی میں 4 افراد معمولی زخمی ہوئے۔

حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے مختلف علاقوں کواکثر بیلسٹک میزائل اورڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔



عرب اتحاد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اورسعودی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں