بی آر ٹی پشاور دنیا کے 3 بہترین سفری منصوبوں میں سے ایک قرار

بی آر ٹی پشاور کو بین الاقوامی سسٹینبل ٹرانسپورٹ ایوارڈ کا اعزازی تذکرہ حاصل ہوگیا۔


ویب ڈیسک February 10, 2022
بی آر ٹی پشاور کو بین الاقوامی سسٹینبل ٹرانسپورٹ ایوارڈ کا اعزازی تذکرہ حاصل ہوگیا۔

بی آر ٹی پشاور کو بین الاقوامی سسٹینبل ٹرانسپورٹ ایوارڈ کا اعزازی تذکرہ حاصل ہوگیا۔

ترجمان ٹرانس پشاور محمد عمیر خان نے بتایا کہ بی آر ٹی پشاور کو عالمی سطح پر دنیا کے 3 بہترین سفری منصوبوں میں سے ایک قرار دے دیا گیا۔ عالمی ٹرانسپورٹ ادارے آئی ٹی ڈی پی کی جانب سے باقاعدہ وڈیو تقریب منعقد کی گئی جس میں 38 سے زائد ممالک شریک تھے۔

منعقد کردہ تقریب میں صوبائی وزیر خزانہ و صحت تیمور سلیم جھگڑا نے وڈیو پیغام سے شرکت کی، انہوں نے آئی ٹی ڈی پی کی جانب سے بی آر ٹی پشاور کو منتخب کرنے پر تمام بین الاقوامی عہدیدارن کا شکریہ ادا کیا۔



صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور کی کامیابی وزیراعظم پاکستان اور حکومت خیبر پختون خوا کے عوامی ویژن کی عکاسی ہے، بی آر ٹی پشاور کے قیام سے شہر میں جدید سفری سہولت کے ساتھ ماحول میں بہتری اور ٹریفک مسائل میں کمی آئی۔

ترجمان ٹرانس پشاور محمد عمیر خان کے مطابق بی آر ٹی پشاور کو ماحول، مسافر دوست اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو آسان اور بہترین سفری سہولت دینے پر اعزاز دیا گیا، بی آر ٹی پشاور کو اعزاز ملنا پورے پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |