سر ویوین رچرڈز نے عبدالقادر کو بہترین لیگ اسپنر قرار دے دیا
عبدالقادر میرے بہت اچھے دوست اور دنیا کے بہترین اسپنر تھے، ویوین رچرڈز
ISLAMABAD:
سابق شہرہ آفاق ویسٹ انڈین کرکٹر اور ایچ بی ایل پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز نے عبدالقادر کو بہترین لیگ اسپنر قرار دے دیا۔
ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پریکٹس کے دوران نوجوان پیسر نسیم شاہ نے ویوین رچرڈز کو گراؤنڈ کے ایک کونے پر قائم عبدالقادر اکیڈمی کے بارے میں بتایا کہ وہ اس اکیڈمی میں کھیلا کرتے تھے اور اسی اکیڈمی میں کھیل کر قومی ٹیم تک پہنچے، ماضی کے شہرہ آفاق لیگ اسپنر عبدالقادر نے یہ اکیڈمی بنائی، جسے اب ان کے بیٹے چلارہے ہیں۔
اس موقع پر ویوین رچرڈز نے کہا کہ عبدالقادر میرے بہت اچھے دوست اور دنیا کے بہترین اسپنر تھے، ان کی اکیڈمی کے لیے نیک خواہشات ہیں۔
انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ نسیم شاہ کی طرح اور بھی نوجوان کرکٹر یہاں سے کھیل کر سامنے آئیں گے۔