دہشت گردوں کی سہولت کاری کے الزام میں انیس ایڈووکیٹ سمیت دیگر بری

بری ہونے والوں میں عمران بشیر اور علیم الدین بھی شامل، ایک ملزم نعیم کا جیل میں انتقال ہوچکا


Staff Reporter February 10, 2022
بری ہونے والوں میں عمران بشیر اور علیم الدین بھی شامل، ایک ملزم نعیم کا جیل میں انتقال ہوچکا (فوٹو : فائل)

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے سابق رہنما انیس ایڈوکیٹ سمیت دیگر نامزد ملزمان کو دہشت گردوں کی سہولت کاری کے الزام سے بری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس کی خصوصی عدالت نمبر 16 کے روبرو دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت ملزمان کے حتمی بیانات ریکارڈ کیے گئے، استغاثہ انیس ایڈووکیٹ سمیت دیگر ملزمان پر لگائے گئے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

عدالت نے دوران سماعت انیس احمد ایڈووکیٹ کو الزامات سے جبکہ دیگر ملزمان کو بارودی مواد اور اسلحہ رکھنے کے مقدمے سے بری کردیا۔ دیگر ملزمان میں عمران بشیر اور علیم الدین شامل ہیں جبکہ ایک ملزم نعیم کا جیل میں انتقال ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی نے مقدمات درج کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را اور ایرانی ایجنسیوں سے رابطوں، فنڈنگ اور دہشت گردوں کو اسلحہ فراہم کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔ اس معاملے میں سی ٹی ڈی نے ڈاکٹر فاروق ستار کو بھی شامل تفتیش کیا تھا تاہم سی ٹی ڈی فاروق ستار کو پہلے ہی بے گناہ قرار دے چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |