عامر لیاقت کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو سخت جواب

سب کام پر لگ جاؤ، غیبتوں، اندازوں، افواہواں اور بدگمانیوں کے سفر پر گامزن ہوجاؤ، عامر لیاقت


ویب ڈیسک February 10, 2022
عامر لیاقت کی تیسری شادی سامنے آنے کے بعد صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا (فوٹو فیس بک)

ISLAMABAD: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی پر باتیں بنانے والوں کے لیے پیغام جاری کردیا۔

عامر لیاقت حسین نے آج صبح اپنی تیسری شادی کا اعلان کرتے ہوئے دلہن اور اپنی تصویر شیئر کی، جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: عامر لیاقت حسین نے 18 سالہ لڑکی سے تیسری شادی کرلی

اس پر عامر لیاقت نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ 'میری تیسری شادی کیا ہوئی؟ گویا آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی!!! جلو، بھائی جَلو میں تو پیچھے مڑ کر دیکھتا تک نہیں ہوں'۔

انہوں نے اپنی اہلیہ کی ویڈیو وائرل ہونے کا تذکرہ کیے بغیر لکھا کہ میاں بیوی کی ایک ساتھ تصویر بس 'سہاگ رات' کی نہیں ہوتی۔ عامر لیاقت نے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اچھا ویسے ایک بات کہوں، سب کام پر لگ جاؤ، غیبتوں، اندازوں، افواہواں اور بدگمانیوں کے سفر پر گامزن ہوجاؤ، ہم تو گھومنے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |