عامر لیاقت کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو سخت جواب

سب کام پر لگ جاؤ، غیبتوں، اندازوں، افواہواں اور بدگمانیوں کے سفر پر گامزن ہوجاؤ، عامر لیاقت

عامر لیاقت کی تیسری شادی سامنے آنے کے بعد صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا (فوٹو فیس بک)

ISLAMABAD:
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی پر باتیں بنانے والوں کے لیے پیغام جاری کردیا۔

عامر لیاقت حسین نے آج صبح اپنی تیسری شادی کا اعلان کرتے ہوئے دلہن اور اپنی تصویر شیئر کی، جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: عامر لیاقت حسین نے 18 سالہ لڑکی سے تیسری شادی کرلی


اس پر عامر لیاقت نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ 'میری تیسری شادی کیا ہوئی؟ گویا آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی!!! جلو، بھائی جَلو میں تو پیچھے مڑ کر دیکھتا تک نہیں ہوں'۔
Load Next Story