ملتان سلطانز کی مسلسل چھٹی فتح پشاور زلمی کو 42 رنز شکست

ملتان سلطانز کے مزربانی نے چار اوورز میں 18 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں

مزرابانی نے تین اور شاہنواز دھانی نے دو کھلاڑیوں کو شکار بنایا (فوٹو ٹویٹر)

RAWALPINDI:
پاکستان سپرلیگ سیزن 7 کے 16ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 42 رنز سے شکست دے کر مسلسل چھٹی فتح اپنی نام کی اور اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرلی۔

پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میچ کھیلا گیا، جس میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی اننگز

ملتان سلطانز کے 183 رنز ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو کامران اکمل 5 کے مجموعی اسکور پر چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پہلے اوور کی آخری گیند پر حیدر علی بھی پانچ کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے پھر لیام لیونگسٹن اور شعیب ملک نے شراکت داری قائم کرنے کی کوشش کی مگر لیونگسٹن 42 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے، یوں زلمی کو تیسرے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
Load Next Story