یوکرائن کے تنازع میں آئندہ چند روز انتہائی خطرناک ہوسکتے ہیں برطانوی وزیراعظم

ماسکو نے حملہ کرنے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں لیا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ناممکن ہے، بورس جانسن


ویب ڈیسک February 10, 2022
بورس جانسن نے برسلز میں نیٹو فوجی اتحاد کے ہیڈ کوارٹر میں سیکریٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کی—فائل فوٹو

ISLAMABAD: برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ یوکرائن کے تنازع میں آئندہ چند روز سیکیورٹی بحران کے سب سے خطرناک لمحے ہو سکتے ہیں کیونکہ ماسکو بیلا روس میں 'وار گیمز' کا آغاز کرسکتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق یوکرائنی سرحد پر روس کے ایک لاکھ سے زیادہ فوجی موجود ہیں جبکہ ماسکو مغربی ممالک کے ان الزامات کی تردید کرتا ہے کہ وہ اپنے سابق سوویت ہمسایہ ملک پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے برسلز میں نیٹو فوجی اتحاد کے ہیڈ کوارٹر میں سیکریٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ کے ہمراہ صحافیوں کو بتایا کہ 'تاہم پوری ایمانداری سے نہیں کہہ سکتا کہ ماسکو کی جانب سے حملہ کرنے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ لیا گیا ہے'۔

بورس جانسن نے کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ناممکن ہے کہ بالکل تباہ کن چیز بہت جلد واقع ہو سکتی ہے اور یہ کہتے ہوئے خوفزدہ ہوں کہ یہ بھیانک ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ شاید سب سے خطرناک لمحہ ہے، میں کہوں گا کہ اگلے چند دنوں سب سے بڑے سیکیورٹی بحران کا سامنا ہے اور ہمیں اسے درست کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں