کرسی پر 2 سال تک مردہ بیٹھی خاتون کی لاش برآمد

مارینیلا بیریٹا کے خاندان والوں میں سے اب کوئی زندہ نہیں بچا ہے


ویب ڈیسک February 10, 2022
پریسٹینو: میرینلا بیریٹا کی تصویر، [فائل-فوٹو]

کراچی: شمالی اٹلی کے پریسٹینو علاقے میں ایک گھر سے 70 برس خاتون کی دو سال سے کرسی پر بیٹھی لاش برآمد ہوئی ہے۔ خاتون کا نام مارینیلا بیریٹا ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق پریسٹینو میں طوفانی ہواؤں کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔ مارینیلا کے گھر کے عقب میں درختوں کے اکھڑ جانے کے خطرے سے آگاہ کرنے کیلئے پولیس نے اُن کے گھر پر فون کیا لیکن کسی نے ریسیو نہیں کیا۔

پولیس جب میرینیلا کے گھر پہنچی تو انہیں گھر میں کرسی پر مارینیلا کی لاش ملی۔ لاش کی ابتر حالت دیکھ کر اندازہ لگایا کہ لاش 2 سال سے زائد عرصے سے اسی حالت میں ہے۔

پڑوسیوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے مارینیلا کو آخری بار ستمبر 2019 میں دیکھا تھا۔ اُس کے بعد وہ کافی عرصے تک نظر نہیں آئیں جس سے انہیں لگا کہ وہ کہیں اور شفٹ ہوگئی ہیں۔

پولیس کے بیان کے مطابق جائے وقوعہ کے معائنے میں ایسی کوئی شواہد نہیں ملے جو کسی مجرمانہ کارروائی کی طرف اشارہ کرتے ہوں۔ حکام نے یہ بھی کہا کہ بیریٹا کے خاندان والوں میں سے اب کوئی زندہ نہیں بچا ہے۔

مقامی کونسل نے بیریٹا کی میت و تدفین کے تمام اخرجات برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں