ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

ڈالرکی قدر 17 پیسے کم ہوکر 174 روپے 70 پیسے پر پہنچ گئی

دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا (فوٹو فائل)

انٹر بینک میں جمعے کے روز روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت آج بھی کم ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر 17 پیسے کم ہوکر 174 روپے 87 پیسے سے 174 روپے 70 پیسے تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 176.30 روپے اور قیمت فروخت 176.80روپے پر برقرار رہی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے پانچویں روز یورو کی قدر میں 50 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 200روپے سے گھٹ کر199.50روپے اور قیمت فروخت202روپے سے گھٹ کر201.50روپے پر آ گئی، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 237.50روپے اور قیمت فروخت240روپے پر بدستور مستحکم رہی ۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل جمعرات کو انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کم ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوا تھا۔


فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ میں بتایا گیا تھاکہ جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں25پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 175.10روپے سے گھٹ کر174.87 روپے اور قیمت فروخت 175.20روپے سے گھٹ کر174.95روپے پر پہنچ گئی تھی۔
Load Next Story