چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا دورہ عمان

دونوں ممالک کے درمیان فوجی مصروفیات کے دائرہ کار بڑھانے کے اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال


ویب ڈیسک February 10, 2022
جنرل ندیم رضان نے عمان کے جنرل سلطان بن محمد النعمانی، وائس ایڈمرل عبداللہ بن خامس الرئیسی سمیت دیگر سے ملاقاتیں کیں (فوٹو آئی ایس پی آر)

NEW DELHI: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے عمان کا سرکاری دورہ کیا اور فوجی سربراہان و حکام سے اہم ملاقاتیں بھی کیں۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا عمان کا سرکاری دورہ کیا۔ اس دوران جنرل ندیم رضان نے عمان کے جنرل سلطان بن محمد النعمانی، وائس ایڈمرل عبداللہ بن خامس الرئیسی، ریئرایڈمرل سیف بن ناصر، ایئروائس مارشل خامس حماد الغفری سے ملاقاتیں ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے دوطرفہ تعاون بشمول سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور افغانستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان فوجی مصروفیات کے دائرہ کار بڑھانے کے اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان اور عمان نے گہرے اسٹریٹجک تعلقات کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان اور عمان برادر اسلامی ممالک ہیں جو دفاعی تعلقات کو وسیع کرنے میں مصروف ہیں، خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عمانی قیادت نے عمانی مسلح افواج کی استعداد کار میں اضافے پر پاکستان کے کردار کو سراہا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں