محمد رضوان کو ملتان سلطانز کا کپتان بنانے کا فیصلہ کس کا تھا

اس سے پہلے سیزن میں ملتان سلطانز کی شعیب ملک اور شان مسعود نے کی


ویب ڈیسک February 11, 2022
پی ایس ایل 7 میں سلطانز نے ٹیم کی قیادت رضوان کے سپرد کی ہے (فوٹو انٹرنیٹ)

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی فرنچائز ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کے سپرد کرنے کا مفید مشورہ دینے والے شخص کا نام سامنے آگیا۔

پاکستان سپرلیگ سیزن 7 کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے، جہاں آج لاہور میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مد مقابل آئیں اور ملتان سلطانز نے مسلسل چھٹی فتح حاصل کر کے پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کرلی۔

یہاں یہ امر بھی قابل غور ہے کہ ملتان سلطانز پی ایس ایل میں فرنچائز (ٹیم) کے طور پر 2017 میں رجسٹرڈ ہوئی، جس کے بعد 2018 کا پہلا سیزن کھیلا، سلطانز کے پہلے کپتان شعیب ملک تھے جنہوں نے 2018 سے 2019 تک ٹیم کی قیادت کی۔

بعد ازاں سلطانز کی کپتانی شان مسعود کو دی گئی جو ملتان کے لیے کامیابی کا باعث بھی بنی جبکہ رواں سال قیادت وکٹ کیپر محمد رضوان کو دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ملتان سلطانز کی مسلسل چھٹی فتح، پشاور زلمی کو 42 رنز شکست

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین نے اب اس حوالے سے چہ مگوئیاں ختم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 'محمد رضوان کو کپتان بنانے کا فیصلہ بھائی عالمگیر ترین نے کیا تھا'۔

وہ آج اپنے ہم خیال ارکان کے ساتھ پی ایس ایل کا میچ دیکھنے اور اپنے بیٹے کی ٹیم کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے اسٹیڈیم پہنچے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیاسی باتیں سیاست کے میدان میں ہوں گی، یہاں چوکے چھکے دیکھنے کے ساتھ ملتان سلطانز ٹیم کو سپورٹ کرنے آیا ہوں۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ خوشی ہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم اس بار بھی شاندار پرفارمنس دے رہی ہے، ٹیم جب بھی جیتی ہے تو خوشی ہوتی ہے اس بار بھی جو ٹیم اچھا کھیلے گی ٹرافی بھی وہ ہی اٹھائے گی، اگر ملتان کی ٹیم فائنل میں پہنچی تو دوبارہ سپورٹ کے لیے قذافی اسٹیڈیم آؤں گا۔

جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ خوشی ہے کہ لاہور میں دوبارہ میچز ہورہے ہیں، کراچی کی طرح یہاں بھی اچھے مقابلے ہوں گے، ملتان کی ٹیم کا کمبی نیشن بہت زبردست ہے، غیرملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ملتان کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور کا لاہور آنا بھی اچھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں