ترین گروپ کا ’ دیکھو انتظار کرو ‘ کی پالیسی اپنانے کا فیصلہ

جہانگیرترین گروپ کا مشاورتی اجلاس ، اپوزیشن اور حکومتی اتحادیوں کی ملاقاتوں پر غور


جہانگیرترین گروپ کا مشاورتی اجلاس ، اپوزیشن اور حکومتی اتحادیوں کی ملاقاتوں پر غور ۔ فوٹو : فائل

ملکی سیاسی صورت حال میں تیزی ، حکومت کے خلاف ممکنہ تحریک عدم اعتماد پر اتحادیوں اور اپوزیشن کے بعد جہانگیر ترین گروپ کی غیر رسمی مشاورت اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ، ترین گروپ نے اپوزیشن کے حتمی کارڈ سامنے آنے تک خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سیاسی حالات میں دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کی سیاسی صورتحال حکومتی اتحادیوں اور اپوزیشن کے بعد ترین گروپ کی غیر رسمی مشاورت ہوئی جس میں جہانگیر ترین کے حامی ارکان اسمبلی نے آئندہ لائحہ عمل کے لئے مشاورت کی ، ترین گروپ کے ارکان ماڈل ٹاؤن میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر مل بیٹھے ، ارکان نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مشاورتی مجلس میں ترین گروپ کے ہم خیال ارکان کا اپوزیشن اور حکومتی اتحادیوں کی ملاقاتوں پر غور کیا گیا جبکہ ترین گروپ سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ہونے والے رابطوں پر بھی بات چیت کی گئی ملاقات میں بتایا گیا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ترین گروپ سے ملاقات کی خواہشمند ہے تاہم جہانگیرترین نے اپنے کارڈز سینے سے لگا لئے اور صورتحا ل کا مزید جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملاقات میں نعمان لنگڑیال ، زوار وڑائچ ، عون چودھری ، اسحاق خاکوانی ، فیصل حیات جبوانہ ، اجمل چیمہ ، سلمان نعیم ، لالہ طاہر ، خرم لغاری بھی شریک ہوئے ، ترین گروپ کے رہنماؤں کی غیر حاضر دوستوں سے فون پر بھی مشاورت ہوئی تاہم ترین گروپ کے ارکان کو جہانگیر ترین کی حتمی پالیسی کا انتظار رہا فی الحال اراکین پارٹی کے ساتھ کھڑے رہنے کا موقف اختیار کریں گے۔

اپوزیشن کے حتمی کارڈز سامنے آنے کے بعد ترین اپنا لائحہ سامنے لائے گا ۔ دوسری طرف پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین اپنے ہم خیال ارکان کے ساتھ پی ایس ایل کا میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں