کراچی سرکلرریلوے منصوبہ حتمی منظوری کیلیے ایکنک کوارسال

منصوبے پر 273ارب 7کروڑخرچ،43 کلو میٹر کا ڈوئل ٹریک نجی شراکت سے بنے گا


Numainda Express February 11, 2022
منصوبے پر 273ارب 7کروڑخرچ،43 کلو میٹر کا ڈوئل ٹریک نجی شراکت سے بنے گا ۔ فوٹو : فائل

INDIA: سی ڈبلیو ڈی پی نے کے سی آر پراجیکٹ کو کلیئر کرتے ہوئے ایکنک کو بھجوا دیا۔

ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب خان کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں کراچی سرکلرریلوے منصوبے کی منظوری دی گئی جس کی لاگت 273 ارب 7 کروڑ سے زائد ہے،سیکریٹری ریلوے نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کے تحت 43 کلو میٹر کا ڈوئل ٹریک اربن ریل ماس ٹرانزٹ سسٹم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر 3سال کی مدت میں تعمیر ہوگا۔

منصوبے سے شروع میں چارلاکھ ستاون ہزارسے لیکر10لاکھ لوگ مسفید ہونگے اورکراچی کے سب سے زیادہ گنجان آباد علاقوں کو کوریڈور کے ساتھ ساتھ 30 اسٹیشن بنائے جائیں گے،روٹ الائنمنٹ کے مطابق کے سی آر موجودہ کراچی سٹی اسٹیشن سے شروع ہوکر ڈرگ روڈ سٹیشن پر PR کی مین لائن کیساتھ ساتھ چلتااور شاہراہ فیصل سے آگے نکل کر گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں داخل ہوتا ہے۔

مزید برآں، یہ نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد کے پرانے رہائشی علاقوں سے ہوتا ہوا سائٹ ایریا اور آگے پورٹ تک جاتا ہوا، پھر واپس کراچی سٹی اسٹیشن تک پہنچے گا۔ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن نے کہا کہ منصوبے پر عملدرآمد ایک چیلنج ہے،کمیٹی نے مزید گوجرانوالہ انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن اینڈ ریڈیوتھراپی فیزٹوکی بھی منظوری دی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں