شہزادہ چارلس دوسری بار کورونا کا شکار ہوگئے

شہزادہ چارلس میں پہلی مرتبہ 2020 میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی

شہزادہ چارلس نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پرخود کوقرنطینہ کرلیا:فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
برطانیہ کے شہزادہ چارلس دوبارہ کورونا میں مبتلا ہوگئے۔شہزادہ چارلس نے کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کےبعد قرنطینہ کرلیا ہے۔

شہزادہ چارلس سے متعلق ٹوئٹراکاؤنٹ پرشہزادہ چارلس کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی گئی۔ ٹوئٹرپرجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ چارلس نے کورونا کاٹیسٹ مثبت آنے کےبعد قرنطینہ کرلیا ہے۔




بیان میں مزید کہا گیا کہ شہزادہ چارلس کواپنی پہلے سے طے شدہ مصروفیات اورشیڈول تقریبات میں شرکت نہ کرنے پرمایوسی ہے۔ تمام مصروفیات شہزادہ چارلس کے کورونا صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ شیڈول کی جائیں گی۔

شہزادہ چارلس دوبارہ کورنا میں مبتلا ہوئے ہیں۔ اس قبل شہزادہ چارلس میں 2020 میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

ملکہ برطانیہ نے کچھ روز قبل اعلان کیا تھا کہ ان کے بعد آئندہ بادشاہ شہزادہ چارلس اوران کی اہلیہ کمیلا پارکرنئی ملکہ ہوں گی۔
Load Next Story