مسلسل 14ماہ سے کورونا میں مبتلاشخص کا78واں ٹیسٹ بھی مثبت آیا

متاثرہ شخص میں پہلی بار2020 میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی

کورونا میں 14 ماہ سے مبتلا شخص مسلسل قرنطینہ میں ہیں:فوٹو:انٹرنیٹ

مسلسل 14 ماہ سے کورونا میں مبتلا شخص کا 78 واں ٹیسٹ بھی مثبت آگیا جو نیا عالمی ریکارڈ ہے۔

ترکی کے شہری 56 سال کے مظفرکیاسان میں پہلی بارنومبر2020 میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔ وہ 2 ہفتے اسپتال میں رہنے کے بعد اس امید پراستنبول میں واقع اپنے گھرواپس آئے تھے کہ وہ جلد مکمل صحت یاب ہوکرنارمل زندگی گزاریں گے لیکن ایسا ہو نہ سکا۔


مظفرکیاسان اس کے بعدسے مسلسل کورونا کا شکار ہیں جوایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔ مظفرکیاسان کورونا کے باعث 9ماہ اسپتال اور5 ماہ گھرمیں قرنطینہ میں گزارچکے ہیں اوراب تک قرنطینہ میں ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مظفرخون کے سرطان میں مبتلا ہیں اوراس وجہ سے ان کی قوت مدافعت بہت کمزورہوگئی ہے اوروہ کورونا سے صحت یاب نہیں ہوپارہے۔

مظفرکیاسان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے مسئلہ کا کوئی حل نکالے کیونکہ وہ طویل عرصے سے قرنطینہ میں تنہائی کی زندگی گزاررہیں اوراپنے بچوں اورپوتے پوتیوں کوصرف کھڑکی سے ہی دیکھ رہے ہیں۔
Load Next Story