منی لانڈرنگ کیس میں18 فروری کو شہبازشریفحمزہ شہبازپرفردجرم عائد ہوگیفوادچوہدری

شہبازشریف کے مقدمے میں درجنوں دلچسپ فراڈ ہیں مقدمہ براہ راست دکھانے کی اجازت دی جائے،فواد چوہدری

چپراسی کی تنخواہ 25000روہے تھی4ارب روپےاکاؤنٹ میں ٹرانسفرہوئے،فواد چوہدری:فوٹو:فائل

لاہور:
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں 18 فروری کوشہباز شریف اورحمزہ شہباز پرفرد جرم عائد ہوگی۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ قوم کو مبارک ہو طویل تحقیقات کے بعد بالآخر 18 فروری کو شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈنگ کیس میں فرد جرم عائد ہو گی اور باقاعدہ ٹرائل شروع ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات میں 14 ہزار بینکنگ ٹرانسیکشنز کو کھنگالا گیا تو حیرت انگیز تفصیلات سامنے آئیں۔ مقصودشہباز شریف کی مل میں چپراسی تھا۔ اس کی تنخواہ 25 ہزار روپےتھی۔ اس کے نام پر اکاؤنٹ کھلااور 4ارب روپیہ اس کے اکاؤنٹ سے ہوتا ہوا شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں پہنچ گیا۔




اس طرح کے اوردرجنوں دلچسپ وعجیب فراڈ شہباز شریف کے اس مقدمے کا حصہ ہیں مقدمہ براہ راست دکھانے کی اجازت دی جائے۔

 
Load Next Story