ترین گروپ کی رابطوں میں تیزی چوہدری برادران سے ملاقات کی کوششیں شروع

گروپ کا باضابطہ اجلاس جلد طلب کیئے جانے کاامکان ہے، ذرائع


ویب ڈیسک February 11, 2022
گروپ نے مسلم لیگ ن کے رابطے کے بعد چوہدری برادران سے ملاقات کرنے کی کوشش شروع کردی ہے، ذرائع

LONDON: مسلم لیگ ن کے رابطے کے بعد ترین گروپ نے چوہدری برادران سے ملاقات کرنے کی کوشش شروع کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے رابطوں میں مزید تیزی آگئی ہے، گروپ گزشتہ روز غیر رسمی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کرچکا ہے اور مسلم لیگ ن کے رابطے کے بعد اب چوہدری برادران سے ملاقات کرنے کی کوشش شروع کردی گئی ہیں، ان کے اور ق لیگ کے مشترکہ دوست ترین گروپ کے مرکزی رہنماؤں کی چوہدری برادران سے ملاقات کے لئے متحرک ہوگئے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ترین گروپ کا ' دیکھو ،انتظار کرو ' کی پالیسی اپنانے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کے ارکان کے باہمی رابطوں کا ابتدائی راونڈ مکمل ہوچکا ہے، اور اب آئندہ ہفتے بھرپور سیاسی سرگرمیوں کاسسلسلہ شروع کرے گا، اس حوالے سے باضابطہ اجلاس جلد طلب کیے جانے کاامکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ سیاسی صورتحال سے الگ نہیں رہے گا اور اپنا بھرپور سیاسی کردار ادا کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں