وزیراعظم اچانک بغیر پروٹوکول ترقیاتی منصوبے کا معائنہ کرنے کے لئے پہنچ گئے

وزیراعظم نے دورہ منصوبے کی تعمیر میں سست روی کی اطلاع ملنے پر کیا، ذرائع

وزیراعظم نے دورہ منصوبے کی تعمیر میں سست روی کی اطلاع ملنے پر کیا، ذرائع۔ فوٹو: سوشل میڈیا

لاہور:
وزیراعظم عمران خان ترقیاتی منصوبے کا معائنہ کرنے اچانک پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد کے جی 13 میں ترقیاتی منصوبے کا دورہ کرنے بغیر پروٹوکول ہی اچانک پہنچ گئے، ان کے اس دورے سے ان کا اسٹاف، متعلقہ حکام اور وزر تاحال بے خبر ہیں۔




ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کو کنسٹرکشن سائٹ پر منیجر نے منصوبے کی تعمیر کی رفتار پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے دورہ ذرائع سے منصوبے کی تعمیر میں سست روی کی اطلاع ملنے پر کیا، انہوں نے حکام اور ملازمین کی غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے ملازمین کو منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت جاری کی۔

 
Load Next Story