کراچی میں شوہر کے ٹکڑے کرنے کا کیس ملزمہ کا سابق شوہر اور بیٹی ملزمان نامزد

ملزم سابق شوہر پطرس اور آرزو کچھ دیر پہلے جائے وقوعہ سے چلے گئے تھے


کورٹ رپورٹر February 11, 2022
ملزم سابق شوہر پطرس اور آرزو کچھ دیر پہلے جائے وقوعہ سے چلے گئے تھے

کراچی: صدر کے علاقے میں شوہر کو ٹکڑوں میں کاٹ کر قتل کرنے کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوگئی، تفتیشی افسر نے ملزمہ کی بڑی بیٹی آرزو اور سابق شوہر پطرس کو ملزم نامزد کردیا، جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ سے آگاہ کرنے کا حکم دیدیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو صدر کے علاقے میں شوہر کو ٹکڑوں میں کاٹ کر قتل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے مقدمے میں رپورٹ پیش کردی اور ملزمہ کی بڑی بیٹی اور سابق شوہر کو مقدمے میں نامزد کردیا۔

پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرفتار مرکزی ملزمہ رباب کی بڑی بیٹی آرزو اور سابق شوہر پطرس کو ملزم نامزد کیا ہے۔ دونوں ملزماں پر حقائق چھپانے کا الزام عائد کیا ہے۔ ملزم سابق شوہر پطرس اور آرزو کچھ دیر پہلے جائے وقوعہ سے چلے گئے تھے۔

آرزو اپنی چھوٹی بہنوں کو لے کر فیصل آباد چک حمزہ چلی گئی ہے۔ وہ مقتول سہیل کا موبائل فون بھی اپنے ساتھ لے گئی ہے، پولیس نے پطرس، آرزو اور دیگر 2 بچیوں کو فیصل آباد سے کراچی لانے کے لیے حکام سے اجازت مانگ لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :شوہر کو قتل کرکے لاش ٹکڑے کرنے کے کیس میں اہم انکشافات سامنے آگئے

عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ سے آگاہ کرنے کا حکم دیدیا اور سماعت 16 فروری تک ملتوی کردی۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے اپنے شوہر کو بیدردی سے قتل کرنے کا انکشاف کیا۔ جائے وقوعہ پر موجود ملزمہ کی 8 سالہ اور 13 سالہ بیٹیاں عینی شاہدین ہیں۔ دونوں تاحال غائب ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔ ملزمہ نے 10 دسمبر کو اپنے شوہر کو ٹکڑوں میں قتل کیا ہے۔ مقدمے میں مرکزی ملزمہ رباب عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں