کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر محمد نواز انجری کے سبب پی ایس ایل سے باہر

اہم کھلاڑی کی خدمات سے محرومی کوئٹہ کے لیے بڑا دھچکا ہے۔


/Saleem Khaliq February 11, 2022
اہم کھلاڑی کی خدمات سے محرومی کوئٹہ کے لیے بڑا دھچکا ہے۔

DIR LOWER: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر محمد نواز پاؤں کی انجری کے سبب پی ایس ایل سے باہر ہو گئے۔

ٹیم مینجمنٹ اب محمد نواز کے متبادل کےلیے ٹیکنیکل کمیٹی سے درخواست کرے گی۔ اہم کھلاڑی کی خدمات سے محرومی کوئٹہ کے لیے بڑا دھچکا ہے۔

نواز کا نام آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کےلیے منتخب کھلاڑیوں میں بھی شامل ہے،وہ اس سیریز میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے، ایم آر آئی اسکین سے پائوں میں فریکچر کی تصدیق ہو گئی ہے۔

اس سے قبل کرکٹ آسٹریلیا نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن بھی غیر قانونی قرار دیا ہے اور ایکشن کی درستگی تک وہ معطل رہیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی کی سفارش پر محمد حسنین پی ایس ایل میں مزید حصہ نہیں لے سکیں گے۔ ان کے بولنگ ایکشن کو درست کرنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ ایک بولنگ کنسلنٹ مقرر کرے گا جس کے بعد اُنھیں دوبارہ بائیو مکینک ٹیسٹ دینا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں