نوابشاہ میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ کوہراساں کرنے پرمردڈاکٹر3خواتین کیخلاف مقدمہ

مقدمہ ڈائرکٹرنرسنگ ڈاکٹرغلام مصطفیٰ راجپوت اور3نامعلوم خواتین کیخلاف درج کیا گیا۔


ویب ڈیسک February 11, 2022
مقدمہ درج ہونے کے بعد متاثرہ طالبہ اورسول سوسائٹی نے دھرنا ختم کردیا:فوٹو:ایکسپریس نیوز

نوابشاہ میں پیپلزمیڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ پروین رند کو جنسی ہراساں کرنے پرایک مرد ڈاکٹراور3 خواتین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

نوابشاہ کی پیپلز میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ پروین رند کو جنسی ہراساں کرنے پرمرد ڈاکٹراور3خواتین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ متاثرہ طالبہ پروین رند کی مدعیت میں ڈائرکٹرنرسنگ ڈاکٹرغلام مصطفیٰ راجپوت اور3نامعلوم خواتین کیخلاف درج کیا گیا۔ مقدمے میں جنسی ہراساں کرنے، اقدام قتل اورزخمی کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پیپلز میڈیکل یونیورسٹی کی 2 ہاسٹل وارڈنزفرحین اورعاتکہ کوبھی معطل کردیا گیا ہے۔

مقدمے کے اندراج کے بعد متاثرہ طالبہ، اس کے خاندان اورسول سوسائٹی نے12 گھنٹوں سے جاری احتجاجی دھرنا ختم کردیا۔

متاثرہ طالبہ پروین رند نے پولیس کودئیے گئے بیان میں کہا کہ ڈائرکٹرڈاکٹرغلام مصطفیٰ اسے جنسی تعلق رکھنے کے لئے ہراساں اورپریشان کرتے تھے۔اس بارے میں متعلقہ افسران کو متعدد بارشکایت بھی۔

پروین رند کا مزید کہنا تھا کہ 9 فروری کوماسک لگائی ہوئی 3 خواتین کمرے میں داخل ہوئیں اورتشدد کا نشانہ بنایا۔ان خواتین نے ڈائرکٹرسے تعلقات نہ رکھنے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیا ں دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں