دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ ایک جوان زخمی

فائرنگ کا واقعہ درابن چیک پوسٹ پر پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے


ویب ڈیسک February 11, 2022
(فوٹو : فائل)

ROME: ڈیرہ غازی خان میں نامعلوم ملزمان نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کرکے ایک اہلکار کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے درابن میں قائم چیک پوسٹ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کرکے ایک اہلکار کو زخمی کردیا اور بھاگ نکلے۔

اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل سوار افراد نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی تاہم جوابی کارروائی میں وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں