بالی ووڈ فلم ساز اور روینہ ٹنڈن کے والد انتقال کرگئے

روی ٹنڈن گزشتہ کئی برس سے پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا تھے


ویب ڈیسک February 11, 2022
روی ٹنڈن نے 1970 سے 1980 کے دوران فلم انڈسٹری کے لیے بہت زیادہ کام کیا (فوٹو ٹویٹر)

بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کے والد اور فلم ساز روی ٹنڈن 85 برس کی عمر میں دارِ فانی سے کوچ کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق روی ٹنڈن گزشتہ کئی برس سے پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا تھے اور جمعے کے دن سانس بند ہونے پر اپنے گھر میں انتقال کرگئے۔اہل خانہ کے مطابق روی ٹنڈن نے اپنی آخری سانسیں گھر پر صبح 3 بج کر 45 منٹ پر لیں۔

بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اپنے والد کے انتقال کی خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دی اور ایک جذباتی پیغام بھی لکھا۔

روینہ نے اپنی والد کے ساتھ یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ'آپ ہمیشہ میرے ساتھ چلتے تھے اور میں ہمیشہ آپ کے ساتھ تھی، میں آپ کو کبھی نہیں چھوڑ سکتی کیونکہ میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں'۔

اداکارہ نیلم، جوہی بابر اور چنکی پانڈے سمیت دیگر فلمی شخصیات نے بھی روی ٹنڈن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

واضح رہے کہ روی ٹنڈن نے 1970 سے 1980 کی دہائی میں بطور فلم ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور رائٹرز کام کیا، انہوں نے 'انہونی، کھیل کھیل میں، مجبور، خود غرض اور زندگی جیسی فلمیں انڈسٹری کو دیں'۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں