جنوبی کوریا میں آڈیٹیوریم کی چھت گرنے سے 10 طالب علم ہلاک درجنوں زخمی

طلبا آڈیٹیوریم میں ایک کنسرٹ میں شرکت کیلئے موجود تھے کہ برفباری کے باعث چھت نیچے آگری۔

چھت گرنے کے باعث 73 سے زائد طلبا زخمی ہوئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ فوٹو؛ رائٹرز

جنوبی کوریا میں شدیدی برفباری کے باعث آڈیٹیوریم کی چھت گرنے سے 10 طالبعلم ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے جنوبی شہر گینگ جو میں واقع آڈیٹیوریم میں 450 سے زائد طلبا ایک کنسرٹ میں شرکت کے لئے موجود تھے کہ شدید برف باری کے باعث آڈیٹیوریم کی چھت گرگئی۔امدادی ٹیموں نے ملبے تلے دبے زخمیوں اور لاشوں کو بھاری مشینری کی مدد سے باہر نکالا۔

اسپتال انتظامیہ نے واقعے کے نتیجے میں 10 افراد کی ہلاکت جبکہ 73 کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے تاہم طبی حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں کئی کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
Load Next Story