کراچی میں ڈھائی ماہ بعد سی این جی اسٹیشنز 14 فروری سے کھولنے کا اعلان

آر ایل این جی پر چلنے والے سی این جی اسٹیشنز کو صبح 8:00 بجے سے گیس کی فراہمی شروع ہو جائے گی، ایس ایس جی سی


ویب ڈیسک February 11, 2022
گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے مطابق یکم دسمبر 2021 سے 15 فروری 2022 تک سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی معطل تھی—فائل فوٹو

کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر میں آر ایل این جی پر چلنے والے سی این جی اسٹیشنز کی ڈھائی ماہ کی طویل بندش 14 فروری کو ختم کردی جائے گی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق آر ایل این جی پر چلنے والے سی این جی اسٹیشنز پیر 14 فروری 2022 سے دوبارہ کھل جائیں گے۔ سوئی سدرن گیس کی انتظامیہ نے ان تمام سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو آر ایل این جی استعمال کرتے ہیں۔

گیس کی فراہمی 14 فروری سے صبح 8:00 بجے سے دوبارہ شروع ہو جائے گی۔ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے مطابق یکم دسمبر 2021 سے 15 فروری 2022 تک سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی معطل تھی۔

اعلان شدہ شیڈول سے ایک روز قبل صرف ان سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی بحال کی جا رہی ہے جو آر ایل این جی پر چل رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں