گلگت بلتستان میں سرمائی کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات کررہے ہیں وزیراعظم

حکومتی اقدامات کی وجہ سے گذشتہ تین سالوں میں مقامی سیاحت کو فروغ ملا، عمران خان


ویب ڈیسک February 11, 2022
وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ اور وزرا سے ملاقات کی (فوٹو : فائل)

GUJRANWALA: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان میں سرمائی کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلی گلگت بلتستان خالد خوشید کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر گلگت بلتستان کے وزیر خزانہ شوکت فیاض ترین اور معاونِ خصوصی برائے سیاحت اعظم جمیل بھی شریک ہوئے۔

ملاقات میں گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے منصوبوں اور GB Vision 2050 پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کی بے پناہ استعداد موجود ہے، حکومت گلگت بلتستان میں بین الاقوامی سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات تیز کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم اچانک بغیر پروٹوکول ترقیاتی منصوبے کا معائنہ کرنے کے لئے پہنچ گئے

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت گلگت بلتستان میں سرمائی کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے، حکومتی اقدامات کی وجہ سے گذشتہ تین سالوں میں مقامی سیاحت کو فروغ ملا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت گلگت بلتستان میں سیاحوں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات بھی کررہی ہے.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں