امریکا کا 7 بلین ڈالرز افغان عوام اور نائن الیون متاثرین میں برابر تقسیم کرنے کا اعلان

ساڑھے تین ارب افغان عوام اور ساڑھے تین ارب نائن الیون حملے کے متاثرین کو بطور زر تلافی ادا کیئے جائیں گے


ویب ڈیسک February 11, 2022
افغان عوام کیلیے فنڈز کو طالبان کے ہاتھ نہیں لگنے دیں گے، امریکا (فوٹو: فائل)

ISLAMABAD: صدر جوبائیڈن نے امریکا میں منجمد افغان اثاثوں کو افغان عوام اور نائن الیون کے متاثرین میں برابر برابر تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں منجمد افغان فنڈز کی مالیت 7 ارب ڈالر ہے جسے واپس کرنے کے بارے میں اب تک تذبذب کی شکار جوبائیڈن انتظامیہ نے آخر کار فیصلہ کرلیا۔

امریکی صدر کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 7 ارب ڈالرز میں سے ساڑھے تین ارب افغان عوام اور ساڑھے تین ارب نائن الیون حملے کے متاثرین کو ادا کیئے جائیں گے۔

یہ خبر پڑھیں : امریکا میں منجمد 7 ارب ڈالر کا افغان فنڈ ہمیں دیا جائے، نائن الیون متاثرین

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نائن الیون متاثرین کو رقم کی ادائیگی عدالتی فیصلہ آنے تک معطل رہے گی البتہ عدالت نے اجازت دی تو افغان عوام کو ساڑھے تین ارب ڈالر فوری طور پر ادا کردیئے جائیں گے۔

امریکی صدر کے حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ منجمد فنڈز میں ساڑھے تین ارب ڈالرز افغان عوام تک پہنچانے کے کا طریقہ کار طے کرلیا ہے تاکہ یہ رقم طالبان کے ہاتھ نہ لگے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : افغانستان کے منجمد فنڈز جاری کرنے میں کئی پیچیدہ رکاوٹیں ہیں، امریکا

واضح رہے کہ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکا نے افغان فنڈز منجمد کردیئے تھے جب کہ اس فنڈز کے حصول کے لیے نائن الیون متاثرین نے بھی عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں