سگریٹ سیکٹر 18کروڑ 39 لاکھ روپے کی ٹیکس چوری پکڑی گئی

رواں مالی سال کے 7ماہ میں 22 کروڑ 54 لاکھ روپے مالیت کے 9 کروڑ 35 لاکھ غیر قانونی سگریٹ ضبط کئے

رواں مالی سال کے 7ماہ میں 22 کروڑ 54 لاکھ روپے مالیت کے 9 کروڑ 35 لاکھ غیر قانونی سگریٹ ضبط کئے۔ فوٹو : فائل

ایف بی آڑ نے سگریٹ سیکٹر کی 18کروڑ 39 لاکھ روپے کی ٹیکس چوری پکڑ لی۔


فیڈرل بورڈ آف ریونیوز(FBR) کے ماتحت ادارے ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ IREN اسکواڈز نے رواں مالی سال کے 7ماہ میں 22 کروڑ 54 لاکھ روپے مالیت کے 9 کروڑ 35 لاکھ غیر قانونی سگریٹ ضبط کئے جس میں 18 کروڑ 39 لاکھ مالیت کے ڈیوٹی اور ٹیکسز شامل ہیں۔

IREN نے صرف ماہ جنوری کے دوران 2 کروڑ 97 لاکھ روپے مالیت کی 1کروڑ 31 لاکھ نان ڈیوٹی وغیر ٹیکس اداشدہ سگریٹ ضبط کیے جس کے نتیجے میں 2 کروڑ 78 لاکھ کی ٹیکس چوری پکڑی گئی ہے۔
Load Next Story