وزیراعظم کا شہریوں کی 2 لاکھ 38 ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم

وزیراعظم نے وفاقی اداروں کی کل ایک لاکھ 7 ہزار شکایات کو بھی دوبارہ کھولنے کا حکم دیا ہے


ویب ڈیسک February 12, 2022
وزیراعظم نے وفاقی اداروں کی کل ایک لاکھ 7 ہزار شکایات کو بھی دوبارہ کھولنے کا حکم دیا ہے، وزیراعظم آفس۔ فوٹو:فائل

MELBOURNE: وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال کی حل شدہ 15 لاکھ شکایات میں سے 2 لاکھ 38 ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہریوں کی شکایات پر وزیر اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، اور اب وزیراعظم نےگزشتہ سال کی حل شدہ 15 لاکھ شکایات میں سے 2 لاکھ 38 ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ شکایات کو نظر ثانی کیلے مجاز اعلی افسران کے حوالے کیا جائے،اور صوبائی سطح پر نظر ثانی کی نگرانی متعلقہ چیف سیکریٹری و آئی جی کریں، جب کہ وفاقی سطح پر متعلقہ وزارت کے سیکرٹری کی شکایات نظر ثانی کے ذمہ داری ہوں گے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے وفاقی اداروں کی کل ایک لاکھ 7 ہزار شکایات کو بھی دوبارہ کھولنے کا حکم دیا ہے، جن میں سے صوبائی سطح پر80 ہزار شکایات حکومت پنجاب کے ماتحت اداروں کی ہیں، حکومت خیبر پختونخواہ کے ماتحت اداروں کی 27 ہزار شکایات کو کھولا جائے گا، صوبہ سندھ کی 15 ہزار، بلوچستان کی 3 ہزار، آزاد کشمیر 1100 شکایات پر نظر ثانی ہو گی، گلگت بلتستان میں 400 شکایات کودوبارہ کھولا جائے گا، شکایات میونسپل سروسز،بجلی و گیس،مواصلات اور شعبہ تعلیم سے متعلق ہیں۔ وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ شکایات پر نظر ثانی کر کے متعلقہ اعلی افسران رپورٹ جمع کروائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں