کراچی میں ایس آئی یو ٹی میں پہلے روبوٹک سرجری اینڈ ٹریننگ سینٹر کا افتتاح

روبوٹ سے ان اعضا کی سرجری بھی کرسکتے ہیں جہاں سرجن کے ہاتھ نہیں پہنچ سکتے،وزیراعلیٰ سندھ

روبوٹ سے ان اعضا کی سرجری بھی کرسکتے ہیں جہاں سرجن کے ہاتھ نہیں پہنچ سکتے،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن میں پہلے روبوٹک سرجری اینڈ ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اس مصنوعی انٹیلیجنس کو چلانے کیلئے بہترین سرجن کا ہونا لازمی ہے، روبوٹ سے ان اعضا کی سرجری بھی کرسکتے ہیں جہاں سرجن کے ہاتھ نہیں پہنچ سکتے، جراحی کے شعبے میں روبوٹک سرجری ایک انقلابی اقدام ہے۔




وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر ادیب رضوی اور ٹیم کو روبوٹک سسٹم لگانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ روبوٹ سرجری بہت جلد ہوتی ہے اور مریض جلد صحتیاب ہوتا ہے، اس سے انسانی جسم میں درد کم ہوتا ہے، خون کم ضائع ہوتا ہے اور انفیکشن کے امکانات کم ہوتے ہیں، روبوٹک سرجیکل ٹریننگ سینٹر قائم کریں، جس سے نئے سرجن صوبے سمیت ملک بھر میں جدید سرجری سے کام کرسکیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ حکومت سندھ نے پہلی مرتبہ 2017 میں ایس آئی یو ٹی اور سول اسپتال میں روبوٹ سرجری کا سسٹم خریدا تھا، اس وقت تک ایس آئی یو ٹی میں ایک ہزار سرجریز ہوچکی ہیں، ایس آئی یو ٹی میں روبوٹک سرجری کے ذریعے یورولاجی کے ساتھ دیگر سرجریز بھی ہوسکیں گی۔
Load Next Story