پاکستان میں کپاس کی فی ہیکڑ پیداوار 10 سال کی کم ترین سطح پر آگئی

ملک میں فی ہیکڑ زمین کی پیداوار 625 کلو تک آگئی جو کہ 2012ء میں فی ہیکڑ 880 کلو تھی، اپٹما

ملک میں فی ہیکڑ زمین کی پیداوار 625 کلو تک آگئی جو کہ 2012ء میں فی ہیکڑ 880 کلو تھی، اپٹما (فوٹو : فائل)

پاکستان میں کپاس کی فی ہیکڑ پیداوار میں کمی کا رجحان ہے تاحال فی ہیکڑ پیداوار 10 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے مطابق کپاس کی فی ہیکڑ پیداوار 51 فیصد تک گرگئی ہے جو کہ 10 سال کی کم ترین سطح ہے، ملک میں فی ہیکڑ زمین کی پیداوار 625 کلو تک آگئی ہے جو کہ 2012ء میں فی ہیکڑ 880 کلو تھی۔


دنیا بھر میں کپاس کی فی ہیکڑ پیداوار میں اضافہ ہورہا ہے، برازیل میں فی ہیکڑ پیداوار 1660 کلو پہنچ چکی ہے، ازبکستان میں 1200 کلو، ترکی 1597 کلو اور امریکا میں 1018 کلو فی ہیکڑ پیداوار ہورہی ہے۔

پاکستان میں ریسرچ ڈیویلپمنٹ نہ ہونے کے سبب کپاس کے بیج کا معیار خراب ہورہا ہے، ملک کی ضرورت پوری کرنے کے لیے درآمدی کاٹن پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ زرعی ملک ہونے کے باجود کپاس کی پیداور کم ہورہی ہے جس کے باعث ٹیکسٹائل انڈسٹری کو خام مال میں کمی کا سامنا ہے۔
Load Next Story