کویت میں غیرملکی خاتون کی اسپتال کے باتھ روم میں چھت سے لٹک کر خودکشی

مریض نے کیبل وائر کا پھندا بناکر چھت سے لٹک کر خودکشی کی


ویب ڈیسک February 12, 2022
خاتون چند روز قبل ہی اسپتال میں داخل ہوئی تھیں، فوٹو: فائل

ABBOTTABAD: کویت میں فلپائن سے تعلق رکھنے والی مریضہ نے کیبل وائر کا پھندا بناکر اسپتال کے باتھ روم کی چھت سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کے اسپتال کے باتھ روم سے لاش ملی ہے۔ یہ لاش ایک مریضہ کی ہے جو چند روز قبل ہی اسپتال میں علاج کی غرض سے داخل ہوئی تھیں۔

آج جب اسپتال کا عملہ معمول کے چیک اپ کے لیے مریضہ کے کمرے میں آیا تو وہ غائب تھی اور کمرے میں کیبل وائرز پڑے ہوئے تھے۔

عملے نے باتھ روم میں دیکھا تو مریضہ کی لاش چھت سے لٹکی ہوئی ملی۔ مریضہ کی خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریضہ کو ذہنی مسائل کا سامنا تھا۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد فلپائن روانہ کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں