امن کے قیام کے لئے سندھ بھر میں غیر اعلانیہ آپریشن شروع کیا جائے آغا سراج درانی

وزیرستان سے کراچی تک ہونے والےحالیہ واقعات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ دہشت گرد ہر جگہ موجودہیں، اسپیکر سندھ اسمبلی


ویب ڈیسک February 18, 2014
حکومت طالبان کے مطالبات پورے نہیں کرسکتی اس لئے انہیں مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوتے نظر نہیں آرہے، اسپیکر سندھ اسمبلی ، فوٹو: فائل

سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں امن و امان کی صورت حال خراب ہے اس لئے صوبے بھر میں غیر اعلانیہ آپریشن کیا جانا چاہئے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے آغاسرج درانی کا کہنا تھا کہ حکومت طالبان کے مطالبات پورے نہیں کرسکتی اس لئے انہیں مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوتے نظر نہیں آرہے، شمالی وزیرستان سے کراچی تک پیش آنے والے حالیہ دہشت گرد واقعات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ دہشت گرد ہر جگہ موجودہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن وامان کی ابتر صورتحال ہے، وزیراعلی سندھ کو مشورہ دیا ہے کہ تمام اضلاع میں غیر اعلانیہ آپریشن شروع کرکے پولیس افسران کے بین الاضلاعی تبادلے کردیئے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں