پی آئی اے نے ریٹائرڈ یا متوفی ملازمین کے والدین کو مفت ٹکٹ کی سہولت ختم کردی

قومی ائرلائن انتظامیہ کے مطابق نئی ایئر ٹکٹ پالیسی سے ملازمین کو پرانی مراعات ختم ہو جائیں گی


ویب ڈیسک February 12, 2022
—فائل فوٹو

KARACHI/LAHORE: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) انتظامیہ نے ملازمین کے سفری ٹکٹ کی تبدیل شدہ پالیسی کا اعلان کردیا جس کے تحت ریٹائرڈ یا وفات پانے والے ملازمین کے والدین کو مفت ٹکٹ فراہم نہیں ہوں گے۔

قومی ائرلائن انتظامیہ کے مطابق نئی ایئر ٹکٹ پالیسی سے ملازمین کو پرانی مراعات ختم ہو جائیں گی۔ نئی پالیسی کے تحت حاضر سروس، ریٹائرڈ کنٹریکٹ اور ڈیپوٹیشن ملازمین ایئر ٹکٹ کے اہل ہوں گے۔

پالیسی کے مطابق ریٹائرڈ اور وفات پانے والے ملازمین کے والدین کو مفت ٹکٹ فراہم نہیں ہوں گے، ملازمین کے بچوں کو 24 سال کی عمر تک ٹکٹ اور غیر شادی شدہ بچوں کو 27 سال کی عمر تک ٹکٹ فراہم ہوں گے۔

علاوہ ازیں ریٹائرڈ اور وفات پا جانے والے ملازمین کے لے پالک بچوں کو بھی سفری ٹکٹ نہیں ملے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |