عالمی ادارۂ صحت نے کورونا کے فوری خاتمے کو ناممکن قرار دے دیا

دنیا کو کورونا کے خاتمے کی خام خیالی سے باہر نکلنا ہوگا، چیف سائنس دان ڈبلیو ایچ او


ویب ڈیسک February 12, 2022
کورونا کے تغیرات اور دیگر قسموں کا جائزہ لینے کے بعد ڈبلیو ایچ او نے مزید قسمیں سامنے آنے کا خدشہ ظاہر کردیا—فائل فوٹو

ISLAMABAD: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ کورونا وبا کا فوری خاتمہ ناممکن ہے اور نہ ہی ایسی کوئی امید نظر آرہی ہے، تاہم ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وائرس کی مزید قسمیں سامنے آئیں گی۔

خبررساں ادارے (رائٹرز) کے مطابق جنوبی افریقا میں کورونا ویکسین کی سہولیات اور تیاریوں کے جائزہ کے وقت صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کی چیف سائنس دان سومیا سوامی ناتھن نے کہا کہ کورونا کے خاتمے کا کہنا غلط ہوگا کیونکہ یہ ابھی ناممکن نظر آرہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سائنسی اور طبی ماہرین نے کورونا کے تغیرات اور اس کی دیگر قسموں کو جائزہ لیا، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ کورونا کی مزید قسمیں سامنے آئیں گی، دنیا کو کورونا کی نئی قسموں کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں اس وقت کورونا کی تغیر شدہ قسم اومی کورون تیزی سے پھیل رہی ہے، جو اب تک تو ہلاکت خیز ثابت نہیں ہوئی مگر اس کے پھیلنے کی شرح گزشتہ اقسام کے مقابلے میں کہی زیادہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں