پشاور میں دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ میجر جہانزیب شہید آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فوسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 3 حملہ آور مارے گئے، آئی ایس پی آر

واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، آئی ایس پی آر فوٹو: آئی این پی

درہ آدم خیل میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر حملے کے نتیجے میں میجز جہانزیب شہید ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور بھی مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پشاور کے قریب درہ آدم خیل کے علاقے کوہی حسن خیل میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا جس کےنتیجے میں میجر جہانزیب شہید ہوگئے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی سے 3 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔



آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے میجرعرفان ملتان کے رہائشی اوران کی عمر31سال تھی، انہوں نے پسماندگان میں اہلیہ اور3 بچے چھوڑے ہیں جب کہ ان کے والد بھی فوج سے لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے۔

Load Next Story