وزیراعظم کا2لاکھ 38ہزار شکایات دوبارہ کھولنے کاحکم

شکایات کو نظر ثانی کیلیے مجاز اعلی افسران کے حوالے کیا جائے،عمران خان کی ہدایت


Numainda Express February 13, 2022
سٹیزن پورٹل پرزیادہ شہریوں کی شکایات بلدیہ،بجلی ،مواصلات اور تعلیم سے متعلق ہیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی شکایات پر وزیر اعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال کی حل شدہ 15 لاکھ شکایات میں سے 2 لاکھ 38 ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیدیا، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ شکایات کو نظر ثانی کیلے مجاز اعلی افسران کے حوالے کیا جائے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ صوبائی سطح پر نظر ثانی کی نگرانی متعلقہ چیف سیکرٹری و آئی جی کریں۔

وفاقی سطح پر متعلقہ وزارت کے سیکرٹری کی شکایات نظر ثانی کے ذمہ داری ہوں گے،وزیراعظم نے وفاقی اداروں کی کل ایک لاکھ 7 ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا بھی حکم دیا۔

وزیراعظم کے مطابق صوبائی سطح پر80 ہزارشکایات حکومت پنجاب کے ماتحت اداروں کی ہیں،حکومت خیبر پختونخواہ کے ماتحت اداروں کی 27 ہزار شکایات کو کھولا جائے گا،صوبہ سندھ کی 15ہزار، بلوچستان کی 3 ہزار، آزاد کشمیر 11 سو شکایات پر نظر ثانی ہو گی،گلگت بلتستان میں 400 شکایات کودوبارہ کھولا جائے گا،شکایات میونسپل سروسز،بجلی و گیس،مواصلات اور شعبہ تعلیم سے متعلق ہیں۔

وزیراعظم آفس نے ہدایت کی ہے کہ شکایات پر نظر ثانی کر کے متعلقہ اعلی افسران رپورٹ جمع کروائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں