باپ نے غیرت کے نام پر 18 سالہ بیٹی کو گلا دبا کر مار ڈالا

مقتولہ کی والدہ کی تحریری درخواست پر شوہر سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا


Numainda Express February 13, 2022
مقتولہ کی والدہ کی تحریری درخواست پر شوہر سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ فوٹو: فائل

MUZAFFARGARH: محلہ عید گاہ میں غیرت کے نام باپ نے 18 سالہ بیٹی کو گلا دبا کر قتل کردیا۔

تھانہ بھکھی کے علاقہ محلہ عید گاہ میں غیرت کے نام باپ نے 18 سالہ بیٹی کو ساتھیوں کی مددسے گلا دبا کر قتل کردیا، مقتولہ کی والدہ کی تحریری درخواست پر شوہر سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

فرزانہ بی بی کے مطابق اس کی بیٹی سدرہ عمران نامی نوجوان کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی تھی جس کی رنجش اس کے شوہر محمد یوسف نے اپنے دل میں رکھی، اس کی عدم موجودگی میں ملزمان یوسف، خلیل اور اس کی بیوی یاسمین نے گلا دبا کر اس کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |