دورہ پاکستان آسٹریلوی پیسرز کو باؤنس کی تلاش رہے گی

کنڈیشنز بھارت سے مختلف،گیند ٹرن اورریورس سوئنگ بھی ہوگی،رمیز


Sports Reporter February 13, 2022
4 ملکی ٹورنامنٹ کے حوالے سے بھارتی بورڈ نے سرد مہری کا مظاہرہ کیا۔ فوٹو : فائل

دورہ پاکستان میں آسٹریلوی پیسرز باؤنس کو تلاش رہے گی۔

آسٹریلوی میڈیا کو انٹرویو میں رمیز راجہ نے کہاکہ پاکستان میں آسٹریلوی ٹیم کو بھارت سے مختلف کنڈیشنز ملیں گی،گیند ٹرن ہونے کے ساتھ ریورس سوئنگ بھی ہوگی،جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز میں اس کا عملی مظاہرہ بھی دیکھنے میں آیا لیکن اگر آسٹریلوی پیسرز اپنے ملک جیسا باؤنس چاہتے ہیں تو وہ نہیں ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم دنیائے کرکٹ میں ایک بڑی طاقت ہے،خوش آئند بات ہے کہ آسٹریلیا نے بھی مضبوط ٹیم بھجوانے کا فیصلہ کیا،شائقین کو بھرپور مقابلوں میں دونوں ٹیموں میں موجود سپر اسٹارز کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملے گا۔

چیئرمین بورڈ نے کہا کہ یہ دورہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ عالمی کرکٹ کے مفاد میں بھی ہے،آگے چل کر انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے ٹورز بھی ہوں گے تو کھیل کو فروغ دینے میں مزید مدد ملے گی، ملک میں سیکیورٹی کے حوالے سے بھی دنیا کو مثبت پیغام جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ صورتحال بہتر بنانے کیلیے اداروں نے بہت محنت کی،آسٹریلوی وفد نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا جس کے بعد کینگروز کو دورے پر آمادہ کرنا آسان ہوگیا،دیگر مسائل پیچھے رہ گئے اب صرف کرکٹ پر توجہ ہوگی۔

رمیز راجہ نے کہا کہ آسٹریلوی جارحانہ کرکٹ کھیلتے اور پاکستانی ان کے اس انداز کو پسند کرتے ہیں،کینگروز کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھنا شائقین کیلیے بھی ایک بہت بڑا موقع ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ 4 ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے حوالے سے بھارت کی جانب سے سرد مہری کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں