افغانستان سے 2 کروڑ روپے مالیت کی منشیات پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ٹرک کے خفیہ خانوں سے 2 کل سے زائد آئس برآمد ہوئی، کسٹم حکام


ویب ڈیسک February 13, 2022
ٹرک کے خفیہ خانوں سے 2 کل سے زائد آئس برآمد ہوئی، جس کی عالمی منڈی میں مالیت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے، کسٹم حکام. فوٹوفائل

کراچی: افغانستان سے پاکستان اسمگل ہونے والی بھاری مقدار میں آئس کسٹم حکام نے قبضے میں لے لی۔

خیبر طور خم کسٹم حکام کے مطابق کسٹم کی جانب سے کامیاب کارروائی میں افغانستان سے آنے والے گاڑی سے بھاری مقدار میں آئس برآمد کر لی گئی ہے، جب کہ ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایڈشنل کسٹم۔کلکٹر طورخم محمد طیب نے بتایا کہ کارروائی میں ٹرک کے خفیہ خانوں سے 2 کلو 10 گرام آئس برآمد ہوئی ہے، جس کی عالمی منڈی میں مالیت دو کروڑ سے زائد ہے، ٹرک کا ڈرائیور گرفتار کرلیا گیا ہے اور اسے گاڑی سمیت مزید تفتیش کے لیے پشاور کسٹم ہاوس منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |