اسامہ کی شناخت کیلئےامریکہ کی مدد نہیں کی ڈاکٹر شکیل آفریدی

امریکہ کے محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے بیان کی تصدیق نہیں کر سکتے


ویب ڈیسک September 12, 2012
ڈاکٹر شکیل آفریدی نے کہا ہے کہ انکا کسی امریکی سے کوئی تعلق نہیں اور انکی گرفتاری اورسزا غیرقانونی ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: ایبٹ آبادآپریشن میں امریکہ کے لئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر شکیل آفریدی نے اپنے تحریری بیان میں اسامہ بن لادن کی شناخت کے حوالے سے امریکہ کی مدد کرنے کی تردید کی ہے۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر شکیل آفریدی نے مزید کہا کہ وہ 2008 سےاپنےگھرباڑہ نہیں گیا کیونکہ منگل باغ نےان پرباڑہ داخلےپرپابندی لگادی تھی۔

انھوں نے کہا کہ انکا کسی امریکی سے کوئی تعلق نہیں اور انکی گرفتاری اورسزا غیرقانونی ہے۔

ادھر امریکہ کے محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے بیان کی تصدیق نہیں کر سکتے۔ امریکہ کے محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ امید ہے کہ پاکستان ڈاکٹر شکیل آفریدی کے کیس میں انسانی حقوق کا خیال رکھے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں