امریکا اپنی اندرونی مجبوریوں کی وجہ سے پھنسا ہوا ہے وزیراعظم

افغانستان پر چین اور پاکستان میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے، صرف امریکا کی رائے مختلف ہے، وزیراعظم


ویب ڈیسک February 13, 2022
افغانستان پر چین اور پاکستان میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے، صرف امریکا کی رائے مختلف ہے، وزیراعظم ۔ فوٹو:فائل

افغانستان پر چین اور پاکستان میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے،صرف امریکا کی رائے مختلف ہے، کیوں کہ وہ اپنی اندرونی مجبوریوں کی وجہ سے پھنسا ہوا ہے۔

سابق سفارت کاروں اور سینئر صحافیوں سے چین کے حالیہ دورے پر خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا کا نقشہ تیزی سے بدلتا جارہا ہے، آج آپ سب سے ملاقات کا مقصد آپ کی آرا لینا ہے، اس دورے سے متعلق آپ کی رائے سننا چاہتا ہوں، چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی جڑیں مضبوط ہیں، ہمارے تعلقات موجودہ دور کے بعد زیادہ مضبوط ہوئے ہیں، 2019 میں کورونا کے باعث چین میں لاک ڈاون کیا گیا اور چینی صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا، اور یہ دورہ ملتوی ہونے کے باعث کچھ چیزیں طے ہونے سے رہ گئیں، چین میں اگر اوپر سے کوئی سگنل آتا ہے تو پورے ملک میں فوری طور پر اس کے اثرات آتے ہیں، کورونا پابندیوں پر وہاں بہت زیادہ سختی تھی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل تھا، اس دورے میں 2 سال کے بعد چین کے صدر سے ملاقات ہوئی، چینی قیادت سے ملنے تک معاملات آگے نہیں چل سکتے، افغانستان پر چین اور پاکستان میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے، صرف امریکا کی رائے مختلف ہے، امریکا اپنی اندرونی مجبوریوں کی وجہ سے پھنسا ہوا ہے، امریکی خارجہ پالیسی کی بھی کچھ مجبوریاں ہیں۔

عمران خان نے کا کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد اختیارات صوبوں اور وفاق میں تقسیم ہو گئے، اس ترمیم کے بعد بہت سے مسائل سامنے آئے، آج سندھ اور پنجاب میں گندم کی الگ الگ قیمتیں ہیں، ملک میں اشیا کی قیمتیں یکساں ہونی چاہیے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |